Advertisement

Responsive Advertisement

"اگر میرے دوست کے ساتھ چند گھنٹے گزارو گی تو تمہیں 3 لاکھ روپے دوں گا" آدمی کی پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کو پیشکش ، آگے سے ایسا جواب مل گیا کہ خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا

 

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے جسم فروشی کی پیشکش کرنے والے شخص کو کھری کھری سنادیں۔

اداکارہ مریم نفیس نے خود اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتائی ہیں۔ اداکارہ نے اس پیغام کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں انہیں جسم فروشی کی پیشکش کی گئی تھی۔ یہ پیغام فہد خان نامی شخص نے بھیجا اور لکھا کہ " اگر آپ میرے دوست کے ساتھ چند گھنٹوں کیلئے ملتی ہیں تو میں آپ کو تین لاکھ روپے دوں گا، وہ اچھا آدمی ہے اور بیرون ملک سے آیا ہے۔"

مریم نفیس نے سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ " ایک بار پھر، یہ سب سامنے لانے کا مقصد یہ ہے کہ میں اس چیز کو روکنا چاہتی ہیں، میں نہیں جانتی کہ لوگوں کی ان بچگانہ حرکتوں کا ذمہ دار کون ہے لیکن نہیں ، ہر گز نہیں، میں اور میری ساتھی اداکارائیں روزانہ 12 گھنٹے تک کام کرتی ہیں، بعض اوقات اس سے بھی زیادہ وقت کام کرتی ہیں اور ہم ایسی ذہنیت کو برداشت نہیں کرسکتے۔"

انہوں نے بتایا کہ اکثر اداکارائیں پڑھے لکھے گھروں کی ہوتی ہیں، اور وہ اپنا خود کا نام بنانا چاہتی ہیں، کسی بھی شخص کو ہماری بے عزتی کا حق نہیں ہے، اداکارائیں جسم فروش نہیں ہیں۔

Post a Comment

0 Comments