ے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں نابالغ بچی پر شرابی باپ اور سوتیلی ماں کے مظالم نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ضلع جودھ پور میں ایک شخص اپنی نابالغ بیٹی کو فوک گلوکارہ کے ساتھ بھیجا کرتا تھا جہاں وہ رقص کرتی تھی۔ ایسی ہی ایک محفل میں چار لوگ بچی کو اٹھا کر لے گئے اور اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کے بعد بچی حاملہ ہوگئی اور اس نے اپنے باپ کو اس بارے میں بتایا۔ شرابی باپ نے بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر چپ کرادیا۔ بچی نے جب اپنی سوتیلی ماں کو اس بارے میں بتایا تو اس نے مشورہ دیا کہ وہ زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلے نہیں تو وہ اسے بیچ دے گی۔
بعد ازاں باپ نے اپنی بیٹی کو جسم فروشی کے دھندے پر لگادیا۔ وہ پانچ سے آٹھ ہزار روپے کے عوض اپنی بیٹی کو بیچتا رہا۔ ایک دن نابالغ بچی بھاگ کر اپنی سگی ماں کے پاس چلی گئی اور اپنی بڑی بہن کو ساری کہانی سنائی۔ اس کے بعد ننھیالی رشتہ داروں نے بچی کو واپس بھیجنے سے انکار کردیا جس پر شرابی باپ نے دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ جب وہ حد سے بڑھا تو بچی کی ماں اور بہن نے پولیس سے رجوع کرلیا۔ پولیس نے تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
0 Comments