Advertisement

Responsive Advertisement

لڑکی سے پرس چھینتے ہوئے اسے زمین پر پٹخنے والا ملزم ، پولیس گرفتار کرنے پہنچی تو آگے سے انتہائی خطرناک کام کردیا

 

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لڑکی سے انتہائی بے رحمانہ طریقے سے پرس چھین کر اسے چوٹ پہنچانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت انیس اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔ سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات دیے تھے۔ دوران گرفتاری ملزم نے پولیس پر فائر کرنے کی کوشش کی جس دوران ملزم کو اپنے ہی پسٹل سے دائیں کلائی پر فائر لگا۔

خیال رہے کہ ملزم نے راہ چلتی لڑکی سے پرس چھینا تھا۔ ملزم نے واردات کے دوران اس زور سے دھکا دیا کہ لڑکی زمین پر گر پڑی۔ پولیس نے لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments