Advertisement

Responsive Advertisement

"یہ شخص مجھے مار رہا ہے" لڑکی کی کال، پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم کون نکلا؟ ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے

 

سیئول (رضا شاہ)  جنوبی کوریا کے شہر انچن میں صورتحال اس وقت عجیب ہوگئی جب پولیس کو ایک لڑکی کی کال وصول ہوئی کہ اسے ایک شخص مار رہا ہے۔  جب پولیس موقع واردات پر پہنچی تو انہیں یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ مارنے والا کوئی اور نہیں بلکہ خود ان کا ہی ایک پولیس والا ہے۔ پولیس نے اپنے پیٹی بھائی کو گرفتار کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق 20 سالہ لڑکی اور 20 ہی سال کا پولیس اہلکار اکٹھے ایک موٹیل میں رات گزارنے گئے تھے۔  ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں اُس وقت شراب کے نشے میں تھے اور ماضی میں دونوں کا آپس میں کوئی تعلق بھی ثابت نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق مزید تحقیقات سے پتہ چلے گا کہ دونوں اکٹھے کیسے اور کیوں وہاں پر گئے اور لڑائی کی اصل وجہ کیا بنی۔

Post a Comment

0 Comments