Advertisement

Responsive Advertisement

توقع ہے افغان طالبان پاکستان کیخلاف ٹی ٹی پی کو کام نہیں کرنے دیں گے، شیخ رشید

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بہت بڑا فیصلہ ہے کہ افغانوں کے خلاف امریکیوں کو کوئی اڈہ نہیں دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ  ہم افغان طالبان سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ پاکستان کیخلاف ٹی ٹی پی کو کام نہیں کرنے دیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 150ایگل اسکواڈز اس وقت اسلام آباد میں گشت کررہےہیں، بجٹ انشاء اللہ 30 تاریخ کو کامیابی سے پاس ہوجائےگا، اسلام آباد میں ریسکیو 1122 کا اجرا کرنے جارہےہیں، ہماری پوری کوشش ہےکہ لوگوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ بہادر پولیس اہلکاروں کو اپنی جیب سے 25،25 ہزار روپے انعام دیتاہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیس اور فوج ، حساس ادارے ہرقسم کے چیلنج سے نمٹنےکیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، ہر آدمی چاہتا ہےکہ ڈی چوک کی طرف آئے، ملک میں جو جلوس اور جلسہ ہوتا ہے ہر کوئی چاہتا ہے ڈی چوک جائے، اسلام آباد پولیس کی نفری بڑھانے جارہےہیں، کوئی بھی لاہور ، کوئٹہ ، کراچی یا کسی دوسری جگہ نہیں جاتا۔

شیخ رشید نے کہا کہ افغان سرحد پر 88 فیصد باڑ لگادی ہے، پوری کوشش ہے کہ اس ماہ باڑ کا کام مکمل کرلیں، ایران میں 46فیصد فیسنگ کرچکےہیں، دسمبر تک مکمل ہوجائےگی ، ہم افغان طالبان سےتوقع رکھتےہیں کہ وہ پاکستان کیخلاف ٹی ٹی پی کو کام نہیں کرنے دیں گے۔

Post a Comment

0 Comments