Advertisement

Responsive Advertisement

اگر امریکہ نے افغانستان سے انخلا کے حوالے سے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو جواب دینے کا حق رکھتے ہیں: افغان طالبان

کابل( آ ن لائن )افغان طالبان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے افغانستان سے انخلا کے حوالے سے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رواں سال ستمبر کے بعد بھی افغان سرزمین پر اپنے فوجی برقرار رکھے تو وہ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

 الجزیرہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے طالبان ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ اگر امریکہ نے معاہدے کے برعکس 11ستمبر 2021 کو انخلا کی تاریخ کے بعد بھی افغانستان میں اپنے دستے برقرار رکھے تو طالبان ردعمل کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے دستوں کو افغانستان میں برقرار رکھا تو یہ اس معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی جس کا مقصد امریکی تاریخ کی سب سے طویل ترین جنگ کا خاتمہ ہے۔

Post a Comment

0 Comments