(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ جن سے شادی ہوئی وہ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ہیں ،میرے شوہر سندھ کے صوبائی وزیر ہیں ، شادی ایک ہفتے قبل کراچی میں ہوئی ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہاکہ میرے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں ،پہلی بیوی کو راضی کرلیں تو نام بتاﺅں گی ، ٹک ٹاک سٹار کا کہناتھا کہ میرے شوہر کراچی میں رہتے ہیں ،میری شادی کراچی میں ہوئی اور اس میں بلاول بھٹو زرداری شریک نہیں ہوئے ،میرے اور میرے شوہر کے قریبی دوستوں نے شادی میں شرکت کی۔
حریم شاہ نے کہاکہ فی الحال شوہر کے ساتھ ترکی جا رہی ہوں،ترکی سے واپس کے بعد ہی ولیمہ ہوگا،ٹک ٹاک سٹار کا کہناتھا کہ میرے شوہر نے کہا میں کسی سے ڈرتا نہیں ہوں اور نہ میں نے کچھ غلط کام کیا ہے لیکن نام بتانے سے پہلے پہلی بیوی کو بتانا ہوگا۔
حریم شاہ کاکہناتھا کہ ہماری شادی لو میرج نہیں ، میرے والدین کی مرضی اس میں شامل نہیں کیونکہ اگران کو بتاتی تو وہ کبھی بھی اس شادی کیلئے تیار نہ ہوتے ۔
”پی ٹی آئی کے دوستوں نے آپ سے رابطہ کیا اور اس بات پر حیرانگی کااظہار کیا یہ سب کو پتہ ہے آپ کی شادی ہونے والی ہے “کے سوال پر حریم شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی میں میرے بہت قریبی دوست بھی ہیں جن کی میں بہت عزت کرتی ہوں نکاح پر حیرانگی والی کوئی بات ہی نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: حریم شا ہ سے متعلق خبریں ۔۔ایم پی اے ذوالفقار علی شاہ نے حقا ئق وا ضح کر دئیے
0 Comments