لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ میں شوہر کی بات پر ناراض خاتون نے کھولتے ہوئے پانی کی بالٹی گہری نیند میں موجود اپنے جیون ساتھی پر ڈال دی جس کے باعث اس کی موقت واقعہ ہو گئی ، 81 سالہ شخص کے جسم کا ایک تہائی حصہ بری طرح جھلس گیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی رہائشی کورینا کو س گزشتہ 38 سالوں سے اس شخص کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھی لیکن شاپنگ سے جلد واپس بلانے کی بات پر وہ غصے سے آگ بگولہ ہو گئی اور انتہائی قدم اٹھا لیا ۔ کورینا اپنی بیٹی کے ساتھ شاپنگ پر تھی لیکن شوہر نے اسے جلدی واپس آنے کیلئے کہا ، کورینا نے اس وقت تو کچھ نہیں کہا لیکن وہ اس بات پر سخت ناراض ہو گئی ، اس کے بعد کوروینا نے یہ انتہائی قدم اٹھایا، خاتون کو عدالت نے شوہر کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے ۔
اس معاملے پر چیف کا کہناتھا کہ کورینا نے نہ صرف اپنے شوہر پر ابلتا ہوا پانی ڈالا بلکہ اس میں تین کلو چینی بھی ملائی ، اس سے اندازہ ہو جاتاہے کہ وہ اپنے شوہر کو کتنا زیادہ نقصان پہنچانا چاہتی تھیں ،کھولتے ہوئے پانی میں چینی کافی مہلک ہو جاتی ہے ۔ انہو ںنے کہا خاتون اس حملے کے بعد ایمبولینس بلانے کے بعد پاس کے ہی موجودہ پڑوسیوں کے پاس چلی گئی اور وہاں جاکر گھبرانے لگی تھی۔اس خاتون کو اپنی غلطی کا احساس ہو رہا تھا اور وہ بری طرح ڈر اور گھبرا کر کہہ رہی تھی کہ اس سے غلطی ہو گئی ہے اور اس نے شاید اپنے شوہر کو مار دیا ہے۔ حالانکہ اگر وہ گھبرائی نہ ہوتی اور ایمبولینس بلا لیتی تو شاید کورینا کے شوہر بچ سکتے تھے۔
0 Comments