Advertisement

Responsive Advertisement

’ ہنی مون پر میرے شوہر نے مجھے دوستوں کے ساتھ ایک رات سونے کیلئے دباﺅڈالا اور ۔۔‘ اداکارہ کرشمہ کپور کا شوہر سنجے کپور پر بڑا الزام

 

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )90 کی دہائی میں بالی ووڈ کی ہیروئن کرشمہ کپور نے اپنی اداکاری کے ذریعے بے پناہ شہرت حاصل کی اور صف اول کی اداکاراﺅں میں اپنا نام بنایا، ان کی جوڑی اداکار گووندے کے ساتھ بہت مقبول ہوئی اور دونوں کے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام بھی کیا لیکن شوبز انڈسٹری میں کامیابی ان کی ازدواجی زندگی میں کامیابی نہ لا سکی اور ان کی شادی 13 سال رہنے کے بعد 2016میں ختم ہو گئی ۔

https://www.instagram.com/therealkarismakapoor/?utm_source=ig_embed&ig_rid=256ab982-9cae-47ab-8a48-7ef8c13b2f42

https://www.instagram.com/therealkarismakapoor/?utm_source=ig_embed&ig_rid=256ab982-9cae-47ab-8a48-7ef8c13b2f42

تفصیلات کے مطابق کرشمہ کپور کو محبت میں دو مرتبہ دھوکہ ملا جس کے بعد انہوں نے سنجے کپور سے شادی کر لی ، سنجے کپور پہلے شادی شدہ تھے لیکن انہوں نے پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد کرشمہ سے شادی کر لی ، سنجے کے ساتھ شادی نے کرشمہ کی زندگی میں بہت بڑی تبدیلیاں رونما کر دیں ، کرشمہ کپور نے 2012 میں شوہر سنجے کپور سے الگ رہنا شرو ع کر دیا تھا لیکن ان کی طلاق 2016 میں ہوئی ۔

کرشمہ کپور نے شادی ٹوٹنے کے لمبے عرصہ کے بعد خاموشی توڑی اور سنجے کپور پر خوفناک الزامات کی بارش کر دی ، کرشمہ نے اپنے سابق شوہر پر ہنی مون کے دوران دوستوں کے سامنے بولی لگوانے کا بھی الزام لگایا ۔ ماضی میں دیئے گئے انٹرویو میں کرشمہ کا کہناتھا کہ سنجے نے شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی تشدد کرنا شروع کر دیا تھا ، جب میں اپنے شوہر کے ساتھ ہنی مون پر تھی تو سنجے نے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک رات سونے کیلئے مجھ پر دباﺅ ڈالا لیکن میں نے انکار کر دیا جس پر سنجے نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ کرشمہ کپور کا کہناتھا کہ یہاں تک کہ سنجے نے اپنے دوستوں کے سامنے میری بولی تک لگائی ۔

کرشمہ کے الزامات کے بادل صرف یہیں تک نہیں برسے بلکہ انہوں نے مزید کہا کہ صرف سنجے ہی نہیں بلکہ ان کی ماں اور میری ساس بھی مجھ پر ظلم کیا کرتی تھیں ۔سنجے کپور سے طلاق کے بعد کرشمہ کپور اپنے بچوں کو پروان چڑھا رہی ہیں ، دونوں بچوں کی ذ مہ داری اداکارہ نے ہی اٹھا رہی ہے ، بچوں کی بھلائی کیلئے سنجے اور کرشم کپور نے آپسی رنجشوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے تعلق کو معمول پر لانے کی کوشش کی تاکہ ان کے بچوں کو توجہ مل سکے ۔

مزید :

تفریح -

Post a Comment

0 Comments