شادی کے بعد دلہن کی سسرال میں انٹری کے حوالے سے کئی رسومات مقبول ہیں لیکن بھارت میں دلہن کی ہیلی کاپٹر میں انٹری نے سب کو دنگ کردیا۔
بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن شادی کے فوری بعد ہی اس وقت خبروں کی زینت بن گئی جب گاؤں کی سربراہ کے طور پر منتخب کیے جانے کے کچھ ہی دن بعد دلہن نے اپنے سسرال میں گھوڑا گاڑی یا کار کے بجائے ہیلی کاپٹر میں انٹری دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی سٹی کے نائب صدر بدون ویدرام لودھی کی صاحبزادی اور سنیتا ورما گزشتہ برس دسمبر میں بذریعہ کورٹ میرج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں لیکن ہندو رسم ورواج کے تحت سنیتا کی گزشتہ ہفتے دوبارہ شادی کا انعقاد کیا گیا جس پر دلہن نے ہیلی کاپٹرکے ذریعے سسرال میں انٹری دی۔
بھارتی میڈیا کے سنیتا نے اومیندرا سنگھ سے شادی بھی الیکشن جیتنے کے لیے کی ہے کیونکہ قواعد وضوابط کے مطابق سنیتا کے الیکشن جیتنے کے لیے ان کا گاؤں کا ووٹر ہونا ضروری تھا، سنیتا کی ساس بھی اس سے قبل دو مرتبہ گاؤں کی سربراہ منتخب کی جاچکی ہیں۔
0 Comments