’گول گپے ‘ کسی کی بھی پسند ہو سکتے ہیں اور بات کی جائے بھارت کی تو وہاں گلی گلی میں گول گپے کے ٹھیلے نظر آتے ہیں جہاں کھانے والوں کی قطاریں بھارت میں گول گپوں کی پسند کا احساس دلاتی ہیں۔
لیکن گول گپوں کے لیے اتنی پسندیدگی شاید ہی آپ نے کبھی دیکھی ہو جتنی اس زیر نظر ویڈیو میں موجود ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کو گول گپوں کا تاج دلہن کو پہناتے دیکھا جاسکتا ہے، یہی نہیں بھارتی دلہن نے گلے اور ہاتھوں میں پہنے جانے والے زیوارت کے طور پر بھی گول گپوں کا ہی انتخاب کیا ہے۔
دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوچکی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا آغاز ہوچکا ہے۔
ایک صارف نے اس قدم کو خواتین کی گول گپوں کی پسند سے جوڑا جب کہ ایک صارف نے لکھا کہ شادیوں میں گول گپوں کا یہ ٹرینڈ مقبول ہورہا ہے۔
فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دلہن کو گول گپوں کا تاج باقاعدہ کسی رسم کے تحت پہنایا گیا یا پھر یہ رسم دلہن کی گول گپوں کے لیے پسند کے طور پر ادا کی گئی۔
0 Comments