Advertisement

Responsive Advertisement

زینب کو دردندگی کا نشانہ بنانے والے جنونی قاتل نے7دیگر کلیوں کو بھی قتل کیا : پولیس

زینب کو دردندگی کا نشانہ بنانے والے جنونی قاتل نے7دیگر کلیوں کو بھی قتل کیا : پولیس

لاہور (hot line plus news)قصور کی معصوم کلی کو قتل کرنے والا جنونی قاتل 7دیگر بچیوں کو بھی درندگی کا نشانہ بناتا رہا ہے اور قتل کی تمام وارداتوں کا ڈی این اے میچ ہوگیا ہے، سفاک قاتل نے 2015ءمیں پہلی بار معصوم بچی کوزیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔ 
تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس میں پکڑے جانے والا عمران مزید7 کیسز میں بھی ملزم نکلا۔ پولیس کے مطابق زینب سمیت زیادتی کے بعد قتل کی گئی7بچیوں کابھی ڈی این اے میچ کرگیاہے۔ ملزم عمران نے پہلی واردات جون 2015میں کی اور سفاک قاتل 3سال سے ایک ہی محلے اورگھر میں رہائش پذیر تھا۔ ملزم عمران نے تمام بچیوں کوزیادتی کے بعدقتل کیا،درندگی کا نشانہ بننے والی بچیوں کی عمر 9سے 4سال تھی۔ متاثرہ بچیوں میں زینب،کائنات، ایمان فاطمہ اورنورفاطمہ شامل ہیں جبکہ جنونی  قاتل نے تہمینہ،عائشہ، عاصمہ اورلائبہ کو بھی اپنی درندگی کا نشانہ بنایا ۔
پولیس کے مطابق انہوں نے ملزم عمران علی کو اسپیشل برانچ کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھااور ملزم عمران کے گھر سے بھی نمونے حاصل کیے گئے تھے۔ اس واقعے کے حوالے سے تمام تفصیلات وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنی پریس کانفرنس میں بیان کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments