Advertisement

Responsive Advertisement

عمران گلیوں میں گھومتا پھرتا اور چونکہ سارے قصور میں زینب کے حوالے سے گفتگو ہوتی رہتی ہے تو وہ بھی اہل محلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہتا

زینب کے قتل کے بعد قاتل گلیوں میں گھومتا اور اہل محلہ سے کیا کہتا تھا ؟ایساانکشاف سامنے آگیا کہ آپ کا بھی دل خون کے آنسو روئے گا
نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اہل محلہ نے بتا یا کہ ملزم عمران کا رویہ بہت زیادہ(hot line plus news) اچھا نہیں تھا ،وہ گلیوں میں آوارہ پھرتا تھا اور صرف محفلوں میں کچھ دیر نقابت کر کے پیسے کماتا تھا ۔انہوں نے بتا یا کہ ملزم کے چھ بہن بھائی ہیں جن میں وہ سب سے بڑا ہے اور اس کے والد فوت ہو گئے ہیں۔ایک سوال پر اہل محلہ نے بتا یا کہ زینب کے قتل کے بعد ملزم عمران کے چہرے پر کوئی پریشانی نہیں تھی اور اس سے ایسا کوئی تاثر بھی نہ ملتا تھاکہ جس سے پتہ لگے کہ قاتل یہ ہی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ زینب کے قتل کے بعد بھی عمران گلیوں میں گھومتا پھرتا اور چونکہ سارے قصور میں زینب کے حوالے سے گفتگو ہوتی رہتی ہے تو وہ بھی اہل محلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہتا کہ قاتل کو سخت سزا ملنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ زینب کے قتل کے بعد ملزم عمران نے شیو کر ا کے اپنا حلیہ تبدیل کیا لیکن تب بھی کسی کو اس پر شک نہ ہوا ۔

Post a Comment

0 Comments