Advertisement

Responsive Advertisement

زینب کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیاہے جبکہ جب پہلے اسے گرفتار کیا گیا تھا تو اس نے بہانہ بنایا کہ مجھے ہارٹ اٹیک ہو گیاہے

زینب کے قتل کے بعد مسلسل تشویش میں مبتلا رہا : شہباز شریف

لاہور (hot line plus news )وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ زینب کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیاہے جبکہ جب پہلے اسے گرفتار کیا گیا تھا تو اس نے بہانہ بنایا کہ مجھے ہارٹ اٹیک ہو گیاہے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف سے صحافی نے سوال کیا کہ اسے پہلے بھی پکڑا گیا تھا جس پر وزیراعلیٰ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب اسے گرفتار کیا گیا تو اس نے بہانہ بنایا کہ مجھے ہارٹ اٹیک ہو گیاہے اور نکل گیا لیکن جب ڈی این اے کی پروفائلنگ ہو ئی تو یہ قابو آ گیا۔
واضح رہے کہ زینب اور قصور میں دیگر 7 معصوم کلیوں کو مرجھانے والا وحشی درندہ قصور میں زینب کے گھر کے قریب ہی رہتا تھا اور اس نے اپنی منہ پر شرافت کا لبادہ اڑھ رکھا تھا جس کے باعث یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچ کر نکل گیا لیکن آخر کار گرفت میں آ گیا

Post a Comment

0 Comments