چودہ دن تک جاری رہنے والی تحقیقات کے بعد قصور واقعے کے ملزم عمران علی کو لاہور کے قریب واقع شہر پاکپتن سے گرفتار کیا گیا۔
عمران قصور شہر میں کورٹ روڈ کا رہائشی اور سات سالہ زینب انصاری کا محلے دار ہے۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے زینب کے ماموں زاد بھائی مزمل انصاری نے بتایا کہ ان کے خاندان کا عمران سے کوئی تعلق نہیں تھا تاہم وہ اس کو جانتے ضرور تھے۔ زینب کے ماموں زاد بھائی مزمل انصاری کے مطابق عمران ان کے خاندان سے اچھی طرح واقف تھا۔
ملزم نعت خوانی کے محفلوں میں نعتیں پڑھتا تھا لیکن اس کے پاس کوئی روزگار نہیں تھا۔ نعت کی محفلوں سے متعلق ایک کارڈ پر اس کا نام عمران علی نقشبندی لکھا ہے جس پر ایک پتہ بھی درج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم کے بارے میں ان کے محلے میں یہ مشہور تھا کہ وہ چھوٹی موٹی چوریوں میں ملوث تھا۔
0 Comments