جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کو موبائل فون پر ایک ایسا کام کرنے سے سختی سے منع کر دیا ہے جو لگ بھگ ہر پاکستانی کرتا ہے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے طرف سے شہریوں کو رات کے وقت موبائل فون چارجنگ پر لگا کر سونے سے منع کیا ہے کیونکہ اس سے اب تک آتشزدگی کے بے شمار واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ سعودی حکام ناقص چارجر کے استعمال کے حوالے سے بھی متعدد بار وارننگ جاری کر چکے ہیں کیونکہ موبائل کی بیٹری پھٹنے کی بڑی وجہ یہ ناقص چارجر ہیں،تاہم مارکیٹس اب بھی ایسے چارجرز سے بھری پڑی ہیں۔ سعودی پولیس ناقص چارجر فروخت کرنے والے کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن بھی کر رہی ہے۔ حالیہ کچھ عرصے میں وہ 20لاکھ 75ہزار سے زائد ناقص الیکٹرانک اشیاء قبضے میں لے چکی ہے۔ قبضے میں لی گئی چیزوں میں مختلف برانڈز کے سٹیکرز بھی شامل تھے جو جعل ساز ناقص مصنوعات پر لگا کر انہیں اصلی بناتے اور فروخت کرتے تھے۔صوبہ مکہ کے ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے ترجمان کرنل سعید السرحان کا کہنا تھا کہ ’’موبائل فونز کے ناقص چارجر سٹینڈرز پر پورے نہیں اترتے اور آتشزدگی کا باعث بنتے ہیں۔ زیادہ تر واقعات اس وقت پیش آتے ہیں جب لوگ رات کو فون چارجنگ پر لگا کر سو جاتے ہیں۔ ایسے میں بیٹری گرم ہو کر پھٹ جاتی ہے۔‘
0 Comments