Advertisement

Responsive Advertisement

زینب کے اہل خانہ سمیت دیگر متاثرہ خاندانوں کی ملز م عمران سے ملاقات کروائی گئی تو انہوں نے اسے دیکھتے ہی کیا کیا ؟مارا یا پیٹا نہیں بلکہ ۔۔۔


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ زینب کے اہل خانہ سمیت دیگر متاثرہ خاندانوں کی ملزم عمران سے ملاقات کروا دی گئی ہے جس میں متاثرہ خاندان ملزم کو دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے اور اسے کوستے رہے ۔
زینب کے اہل خانہ سمیت دیگر متاثرہ خاندانوں کی ملز م عمران سے ملاقات کروائی گئی تو انہوں نے اسے دیکھتے ہی کیا کیا ؟مارا یا پیٹا نہیں بلکہ ۔۔۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملزم عمران سے تمام متاثرہ خاندانوں کی ملاقات جے آئی ٹی ممبران کی موجودگی میں سی ٹی ڈی سینٹر چوہنگ میں کروائی گئی اس موقع پر متاثرہ خاندان اسے دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے اور کوستے رہے جبکہ اس موقع پر زینب کے اہلخانہ اور متاثرہ خاندانوں نے اس سے مختلف سوالات بھی کیے جن کے وہ جوابات بھی دیتا رہا ۔
واضح رہے کہ ملزم عمران نے معصوم زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے قتل کر کے کوڑے کے ڈھیر میں پھینک دیا ا ور موقع سے فرار ہو گیا تاہم زینب کو تلاش کرنے کیلئے ان کے گھروالے دن رات ایک کرتے رہے مگر کوئی اچھی خبر نہ مل سکی اور آخر کار اس کی لاش کوڑے کے ڈھیر سے برآمد ہوئی جس پر ریاستی ادارے حرکت میں آئے اور ملزم عمران کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد 23 تاریخ کو گرفتار کر لیا گیا ۔

Post a Comment

0 Comments