Advertisement

Responsive Advertisement

’’ اب ہماری پہلی ترجیح ہوگی کہ ۔ ۔ ۔ ‘‘ فیس بک کے بانی نے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کردیا


’’ اب ہماری پہلی ترجیح ہوگی کہ ۔ ۔ ۔ ‘‘ فیس بک کے بانی نے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کردیا
نیویارک (ویب ڈیسک)گزشتہ کافی عرصہ سے فیس بک پر جعلی خبریں، غیر ضروری اور فحش مواد کی گردش کی وجہ سے صارفین کے اعتماد میں کمی دیکھی گئی ہے، ایسے میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ اب فیس بک پر بھروسہ مند مواد اور مقامی خبروں کو ترجیح دی جائے گی۔گزشتہ روز مارک زکربرگ نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کے ذریعے تمام صارفین کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ فیس بک نیوز فیڈ میں پہلی ترجیح ایسے مواد اور ان مقامی خبروں کو دی جائے گی جو معاشرے کے لیے مفید ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ نیوز فیڈ میں تمام مقامی خبریں بھروسہ مند ذرائع سے فراہم کی جائیں گی تاکہ صارفین بے اعتباری کا شکار نہ ہوں۔مارک زکربرگ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ صارفین کا مسلسل کہنا تھا کہ مقامی خبروں کو ترجیح دی جائے تاکہ ہمیں فوراً پتہ چل سکے کہ ہمارے اردگرد کیا ہو رہا ہے۔انہوں نے لکھا کہ رواں برس ان کی پوری توجہ اس بات پر ہے کہ فیس بک کا استعمال صرف تفریح کے لیے محدود نہ رہے بلکہ لوگ اس سے معاشرے اور ماحول میں بہتر تبدیلی لاسکیں۔

ضرور پڑھیں:زینب کے اہل خانہ سمیت دیگر متاثرہ خاندانوں کی ملز م عمران سے ملاقات کروائی گئی تو انہوں نے اسے دیکھتے ہی کیا کیا ؟مارا یا پیٹا نہیں بلکہ ۔۔۔

انہوں نے کہا، وہ چاہتے ہیں کہ لوگ معاشرے میں ہونے والے مسائل سے باخبر رہیں اور ان کو تبدیل یا ختم کرنے کی کوشش کریں تاہم اب جب بھی کوئی صارف مقامی خبر یا ایسی کوئی پوسٹ شیئر کرے جو سب کے لیے مفید ہو تو اسے نیوز فیڈ میں اولین ترجیح دی جائے گی۔مارک زکربرگ نے بتایا کہ فی الحال اس کی شروعات امریکا سے ہو رہی ہے اور کوشش ہے کہ جلد ہی یہ اپ ڈیٹ ہر جگہ فراہم کردی جائے۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ بات تسلیم کرنا ضروری ہے کہ اب فیس بک پر وقت صرف کرنا زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے

Post a Comment

0 Comments