نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب کے ضلع فرید کوٹ میں ڈی ایس پی فلمی انداز کا ایکشن کرتے ہوئے گولی لگنے پر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
بتایا گیا ہے کہ فرید کوٹ کے علاقے میں کچھ طلباءاحتجاج کرتے ہوئے کالج کے باہر دھرنا دیئے بیٹھے تھے۔ ڈی ایس پی بلجیندر سنگھ سندھو طلباءاور پولیس کے درمیان مصالحت کرانے پہنچا اور مذاکرات کے دوران اپنا پستول اپنے سر کی طرف کر لیا۔ اچانک گولی چلی اور ڈی ایس پی وہیں گر کر مر گیا۔ پولیس نے حادثے کو اتفاقیہ کلیئر کر دیا۔
0 Comments