Advertisement

Responsive Advertisement

چینی سمارٹ فون کمپنیاں بھارتی مارکیٹ کے نصف شیئر پر قابض

چینی سمارٹ فون کمپنیاں بھارتی مارکیٹ کے نصف شیئر پر قابض
نئی دہلی (آئی این پی ) چینی سمارٹ فون کمپنیوں نے بھارتی سمارٹ فون مارکیٹ کے نصف شیئر پر قابضہ کر لیا ۔
چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق بھار ت میں چینی کمپنیوں کے تیار کردہ سمارٹ فونز بہت مقبول ہیں،سمارٹ فون تیارکرنے والی چینی کمپنی " شیاومی" گزشتہ برس کی آخری سہ ماہی میں تقریبا 8اعشاریہ2 ملین یونٹس شپ مینٹس کے ساتھ پہلے اور سام سنگ 7 اعشاریہ3 ملین سمارٹ فونز کی فروخت سے دوسرے نمبر پر رہی جبکہ دونوں کمپنیاں بھارت میں سمارٹ فون کی مارکیٹ کے نصف شیئر پر قابض ہیں۔’’شیاومی‘‘ 27 فیصد شیئر کے ساتھ پہلے جبکہ سام سنگ 25فیصد شیئر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
ایک عالمی ٹیکنالوجی انڈسٹری فرم کے تجزیے کے مطابق "شیاومی " کی مقبولیت کی وجہ مقامی صارفین کی پسند کا ادراک، حکمتِ عملی، مارکیٹنگ اور مصنوعات ہیں۔ چینی سمارٹ فون برینڈ ویوو، اوپو اور لینووو صفِ اول کے5برینڈز میں شامل ہیں۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ برس چین میں مارکیٹ رجحان کی وجہ سے موبائل فونز کی پیداوار کم رہی۔
MORE NEWS STORY INTERTANMANT VIDEO GO ON YOUTUBE CHANNEL HOT LINE PLUS NEWS NETWORK..CLICK ME

Post a Comment

0 Comments