MORE NEWS VIDEO GO ON & SECBCRIBE YOUTUBE CHANNEL HOT LINE PLUS NEWS NETWORK.CLICK ME
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کو شبہ ہے کہ فیس بک پر کوئی مسلسل آپ پر نظر رکھے ہوئے ہے؟ایسے جاسوس دوستوں کو پکڑنے کا ایک انتہائی آسان طریقہ ہے۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق لنکڈان کی طرح فیس بک نے تاحال ایسا کوئی فیچر متعارف نہیں کرایا جس سے صارفین کو معلوم ہو سکے کہ کون کون ان کی پروفائل دیکھ رہا ہے لیکن اس کی طرف سے موبائل صارفین کے لیے ایک ایسا فیچر دے دیا گیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی پروفائل پر آنے والے لوگوں کا سراغ لگا سکتے ہیں۔ اس فیچر کا نام Storiesہے۔
رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت موبائل صارفین اپنی تصاویر یا ویڈیوز پوسٹ کر سکتے ہیں جو 24گھنٹے بعد خود بخود ختم ہو جایا کریں گی تاہم صارفین کو یہ معلوم ہوگا کہ ان پوسٹس کو کس کس نے دیکھا ہے اور کون ایسا شخص ہے جس نے اس پوسٹ خاص طور پر بغور دیکھا ہے۔اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کا کون سا دوست ایسا ہے کہ آپ کی پروفائل پر بار بار آ رہا ہے اور آپ کی پوسٹس کو بغور پڑھ یا دیکھ رہا ہے۔‘‘
-
0 Comments