نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارت میں بربریت کی انتہا ہو گئی، دارالحکومت دہلی میں آٹھ ماہ کی بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بچی کو نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا ہے۔ ملک بھر میں احتجاج شروع ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بچی کو اتوار کے روز ہسپتال لایا گیا۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ 28 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو ایک دیہاڑی دار مزدور ہے۔ دہلی میں ویمن کمیشن کی سربراہ سواتی مالیوال کا کہنا ہے اس کے زخم بہت خوفناک ہیں۔ بچی کا تین گھنٹے تک آپریشن ہوا اور وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعظم سے اپیل کی کہ وہ سخت قوانین اور مزید پولیس کا انتظام کریں۔
0 Comments