Advertisement

Responsive Advertisement

بھارت،بیوی کی ڈانٹ پر شوہرکی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی

بھارت،بیوی کی ڈانٹ پر شوہرکی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی
حیدرآباد(این این آئی)بیوی کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر ایک شوہر نے 3 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے سکندرآباد کارخانہ علاقہ میں پیش آیا۔ لکشمی نگر کا رہنے والا 42 سالہ روی 2سال قبل سڑک حادثہ میں زخمی ہوگیا تب سے وہ کوئی بھی کام کرنے کے قابل نہیں رہا۔روی کی 35 سالہ بیوی مہیشوری قریب میں واقع ایک میڈکل شاپ میں ملازمت کرتی تھی اور روزانہ ان دونوں میں جھگڑے ہوا کرتے تھے ۔واقعہ کے روزبھی ان دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر مہیشوری نے شوہر کی کافی ڈانٹ ڈپٹ کی اور بعد ازاں میڈکل شاپ چلی گئی لیکن اسکے کچھ دیر بعد روی عمارت کی تیسری منزل کی کھڑکی سے کود گیا۔

Post a Comment

0 Comments