Advertisement

Responsive Advertisement

سہ فریقی ٹورنامنٹ،فائنل میں آسٹریلیا اور پاکستان مدمقابل

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اتوار کے روز ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔
ایک جانب فنچ اور میکس ویل کے رنز اگلتے بیٹ ہیں تو دوسری جانب فخر زمان اور آصف علی جیسے گیم چینجرز بھی میدان میں موجود ہیں، جب کہ دونوں ٹیموں کے پاس بالنگ اٹیک کیلئے اینڈریو ٹائی اور شاہین آفریدی جیسے اسپیڈ اسٹارز بھی موجود ہیں۔
اس سے قبل ہرارے میں گرین شرٹس اور آسٹریلیا کے مابین پہلے میچ میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی، جب کہ دوسرا میچ پاکستان نے اپنے نام کیا۔

فائنل کیلئے سرفراز پرعزم ہیں۔ پاکستان میچ ہارا بھی تو عالمی رینکنگ میں نمبر ون کی پوزشین پر موجود رہے گا۔

Post a Comment

0 Comments